• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چین میں پاکستانی سفارتخانے نے یوم آزادی پر 7 دستاویزی فلمیں جاری کر دیں

چین میں پاکستانی سفارتخانے نے یوم آزادی پر 7 دستاویزی فلمیں جاری کر دیں

پاکستان کے 75 ویں یومِ آزادی کے موقع پر چین میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے پاکستانی تہذیب، ثقافت، رواج، روایات اور تاریخی ورثے کو فروغ دینے کے لیے 7 مختصر دورانیے کی دستاویزی فلموں کی سیریز کا اجراء کیا گیا ہے۔

 

2 منٹ کے دورانیے کی ان 7 دستاویزی فلموں کو چینی سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا، جس کا مقصد چینی سوشل میڈیا صارفین کو پاکستان کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔

 

 

چینی میڈیا کے مطابق یہ دستاویزی فلمیں پاکستانی پکوان کی لذتوں، نایاب دست کاری، باسمتی چاول، تہواروں، فنِ تعمیر کے ذخیرے، فنکارانہ مہارت سے تیار کردہ عمدہ قالین، مارخور کے مجسمے وغیرہ کو بھرپور انداز میں اجاگر کر رہی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

چین میں کوائیشو، ڈوئین اور ویبوکے نامی 3 مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کیے گئے ان تمام کلپس پر چینی شہریوں نے مثبت ردِعمل کا اظہار کیا ہے اور وہ پاکستان کے دورے سمیت یہاں کی مصنوعات میں خوب دل چسپی دکھا رہے ہیں۔

 

 

 

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply