• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنیوالے کی شناخت ظاہر کردی گئی

ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنیوالے کی شناخت ظاہر کردی گئی

امریکی ریاست نیویارک میں ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت ظاہر کر دی گئی۔

نیویارک پولیس کے مطابق ملعون سلمان رشدی پر ہادی ماتر نے چاقو سے حملہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 24 برس کے ہادی ماتر کا تعلق امریکی ریاست نیوجرسی سے ہے، ان کی جانب سے حملے کی وجہ تاحال واضح نہیں

امریکی میڈیا کے مطابق ہادی ماتر نےکیلی فورنیا کے الزبتھ لرننگ سینٹر سے تعلیم حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیو یارک میں تقریب کے دوران چاقو بردار حملہ آور نے اسٹیج پر چڑھ کر ملعون سلمان رشدی پر حملہ کیا تھا، پولیس نے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان رشدی کی حالت سے متعلق فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply