این اے 120 ضمنی الیکشن کے دوران فوج کی تعیناتی کا حکم

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)  الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخابات کو آزادانہ اور منصفانہ بنانے کے لیے فوج کی تعیناتی کا حکم دے دیا۔سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ ریٹرننگ افسر نے بھی الیکشن کمیشن سے ضمنی انتخاب کے دن حلقے میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔جس کے بعد الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کا مطالبہ تسلیم کرکے این اے 120 میں ضمنی انتخاب کے دوران فوج تعینات کرنے کا حکم دے دیا جبکہ وزارت دفاع کو ضمنی انتخاب کے موقع پر فوج بھیجنے کے لیے خط بھی لکھ دیا گیا۔ضمنی انتخاب کے موقع پر فوجی جوان پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے۔یاد رہے کہ لاہور میں قومی اسمبلی کا حلقہ این اے  120 سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی نا اہلی کے بعد خالی ہوا تھا جس کے لیے ضمنی انتخاب 17 ستمبر ہو گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply