• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،4 دہشتگرد ہلاک، 5 اہلکار زخمی

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،4 دہشتگرد ہلاک، 5 اہلکار زخمی

بدھ کو بلوچستان کے علاقے کوئٹہ میں دشت تیرہ میل میں دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔

سی ٹی ڈی نے مکان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرسی ٹی ڈی نے چھاپہ ماراتو دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پرفائرنگ شروع کردی۔

جدید ہتھیاروں سے جاری فائرنگ کئی گھنٹوں تک جاری رہی،اس دوران دہشتگردوں نے دستی بموں اورراکٹ لانچر کا بھی استعمال کیا ۔

فائرنگ کے تبادلے میں خاتوں سمیت 4دہشتگرد مارے گئے،دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک بچہ بھی جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق ،بچہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا،فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہی ایک خود کش حملہ آور نےپولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب خود  کو اڑا لیا، تاہم بکتر بند گاڑی میں موجود اہلکار محفوظ رہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

فائرنگ کے دوران سی ٹی ڈی کے 5 اہلکار زخمی ہوگئے،فورسز کی جانب سے آپریشن مکمل کرلیا،کمپاونڈ سے بھاری تعداد میں دستی بم، راکٹ لانچرسمیت اسلحہ گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply