• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 14 مئی کو انتخابات کروانا ممکن نہیں؛الیکشن کمیشن کا دوٹوک جواب

14 مئی کو انتخابات کروانا ممکن نہیں؛الیکشن کمیشن کا دوٹوک جواب

14مئی کو انتخابات کرانا ناممکن ،ایک ہی وقت پر الیکشن نہ کرائے گئے تو ملک میں انارکی پھیلے گی ،الیکشن کمیشن نے ہاتھ کھڑے کردیئے ۔

تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ منظر عام پر آگئی ،الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں انتخابات ایک ہی وقت میں کروانے کودوبارہ موزوں قرار دے دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے حوالے سے تمام معاملات زیر غور لائے، الیکشن کمیشن یقین رکھتا ہے کہ8اکتوبر سے پہلے الیکشن کرائے گئے تو ملک میں انارکی پھیلی گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب انتخابات کیلئے پولیس اہلکاروں کی دستیاب تعداد 81050 جبکہ ضرورت4لاکھ66 ہزار ہے، پولیس اور دیگر سیکورٹی ادارے آپریشنز میں مصروف ہیں، وفاقی حکومت نے فوج اور دیگر اداروں کی فراہمی کیلئے خط کا جواب نہیں دیا، ایک دن میں الیکشن ہونے کے مقابلے میں اخراجات کا زیادہ ہونا حیران کن نہیں، الیکشن کیلئے ہونے والے اخراجات میں سیکورٹی نظام کی نقل وحرکت شامل ہے، فیز میں الیکشن کروانے سے تشدد کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ ایک حلقے میں ہارنے والی جماعت دوسرے فیز میں دوسرے حلقے میں تشدد اپنا سکتی ہے ، دوسرے فیز میں نتائج پر اثر انداز ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں ، مختلف فیز میں انتخابات کروانے سے شر پسندوں کی جانب سے حملوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔ 1970 اور 1977 کے انتخابات فیزز میں کروائے گئے۔ 1970 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے نتائج کا اعلان پہلے ہونے سے جیتنے والی جماعتوں میں پہلے جیت کا سماں تھا ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ1977 کے انتخابات بھی ہارنے والی جماعتوں نے بعد کے انتخابات کا بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوے دھاندلی کا الزام لگایا ، اگر سپریم کورٹ فیزز میں انتخابات کا حکم دیتی ہے تو بھی پنجاب کیلئے چھ ماہ کی مدت درکار ہو گی، فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے انتخابی عمل تاخیر کا شکار ہے،انتخابی فہرستیں اور بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ بھی تاخیر کا شکار ہے، بروقت پرنٹنگ نہ ہوئی تو انتخابات کا بروقت انعقاد ناممکن ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply