• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مبینہ آڈیولیک؛پارٹی ٹکٹ کیلئے عمران خان سے ملاقات کا ریٹ 1کروڑ مقرر

مبینہ آڈیولیک؛پارٹی ٹکٹ کیلئے عمران خان سے ملاقات کا ریٹ 1کروڑ مقرر

 پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری اور ٹکٹ کے امیدوار چودھری حفیظ کی آڈیو لیک ہوگئی۔جس میں عمران خان سے ملاقات کا ریٹ ایک کروڑ روپے بتایاگیا۔

اعجاز چودھری کی مبینہ آڈیو میں کہا گیا کہ عمران خان سے ٹکٹ کیلئے ملاقات کا ریٹ ایک کروڑ روپے جبکہ شوکت خانم کے لیے چندے کی کوئی حد نہیں۔

آڈیو لیک میں ایک شخص کہتا ہے کہ میں چودھری حفیظ بول رہا ہوں نواب شاہ والا اسلام آباد سے۔

اعجاز چوہدری کہتے ہیں۔۔جی ۔۔

چودھری حفیظ نامی شخص کہتا ہے کہ میں نے آپ سے ذکر کیا تھا رانا شوکت صاحب کےلیے ،ہمیں پی پی 114 کا ٹکٹ چاہیے۔

اعجاز چودھری کہتے ہیں کہ۔۔اچھا جی ۔۔

چودھری حفیظ کہتاہے کہ وہ آپ نے بتایا نہیں کہ چندہ کتنا ہوگا؟ٹکٹ اور پارٹی کے پیسے کتنے ہوں گے؟۔

جواب میں اعجاز چوددھری نے کہا ،دیکھو ہمارے ہاں چندے کی کوئی حد نہیں،وہ جس دن آئیں تو چیئرمین سے کہیں کہ میں اتنا ڈونیشن دینا چاہتا ہوں تو ہم انہیں ملوا دیں گے۔

جس پر چودھری حفیظ نامی شخص کہتا ہے کہ، چلو ٹھیک ہے

اعجاز چودھری کہتے ہیں کہ دس ملین سے اوپر ہونا چاہیے جس سے چیئرمین سے ملاقات ہوسکے۔ جس پر چودھری حفیظ کہتا ہے کہ دس سے اوپر یعنی ایک کروڑ؟ ۔۔۔ اعجازچودھری کہتے ہیں، ہاں ایک سے اوپر ۔

اس کے بعد چودھری حفیظ پوچھتاہے کہ پارٹی کی ٹکٹ کے سر کتنے ہیں؟ ۔۔

اعجاز چودھری کہتے ہیں ۔۔پارٹی کے لیے ،اچھا پارٹی کےلیے ۔۔

چودھری حفیظ پوچھتا ہے کہ اچھا سر شوکت خانم کےلیے کتنا؟۔۔

جس پر اعجاز چودھری کہتے ہیں شوکت خانم کے لیے آپ جو دینا چاہو ،وہ آپ کی مرضی ہے۔

جس پرچودھری حفیظ نامی شخص کہتا ہے کہ جی بالکل دیں گےاورسرروزوں سے پہلے انہیں بلاؤں یا بعد میں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جس پراعجاز چودھری نے کہانہیں، نہیں، نہیں ، آج کل میں ہی ٹکٹ دے رہے ہیں اگر ٹکٹ لینا ہے توآج کل میں ہی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply