مصر میں3ہزار سال پرانا شہر’لوسٹ گولڈن سٹی‘ دریافت

مصر میں3ہزار سال پُرانا شہر ’لوسٹ گولڈن سٹی‘ دریافت ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق مصر سے دریافت ہونے والا یہ سب سے بڑااور قدیم شہر ہے۔

آثار قدیمہ کے محققین کے مطابق اس شہر کی تاریخ 1391 سے 1353 قبل مسیح سے ملتی ہے جب اس خطے میں امین ہاٹپ تہم کی حکمرانی تھی، جو مصر کے سب سے طاقتور فرعونوں میں سے ایک تھے۔

اس دریافت کے دوران کھدائی سے زیورات، رنگین مٹی کے برتن اور قدیم مصریوں کے تعویذوں جیسی قیمتی اشیا ملی ہیں۔ ان میں ایسی مٹی کی اینٹیں بھی شامل ہیں جن پر امین ہاٹپ تہم کی مہر لگی ہوئی ہے۔ یہ علاقہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے تقریباً 500 کلو میٹر دور ہے۔

ڑے شہر کا یہ مقام زمین کے نیچے محفوظ حالت میں موجود ہے۔ اس کے قریب دیواریں دیکھی جاسکتی ہیں اور ایسے کمرے موجود ہیں جن میں روزمرہ کی اشیا رکھی گئی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

یہاں ایک رہائشی علاقہ، انتظامی ضلع اورایک بیکری بھی دریافت ہوئی ہے۔ اس مقام پر ابھی مزید تحقیق اور کھدائی ہونا باقی ہے اور امکان ہے کہ یہاں ایسے مقبرے اپنی اصل حالت میں دریافت ہوں جن کے اندر خزانے ہو سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply