• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بحرین بازار میں پھرطغیانی،زمینی رابطہ منقطع،لاکھوں سیاح محصور

بحرین بازار میں پھرطغیانی،زمینی رابطہ منقطع،لاکھوں سیاح محصور

سوات اورگردونواح میں جاری بارش سے بحرین بازار ایک بارپھرڈوب گیا۔کا لام تک زمینی رابطہ منقطع ہونے پرلاکھوں سیاح پھنس گئے۔پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوات کے اطراف کئی گھنٹوں سے بارش سے سیلابی صورتحال کاسامنا ہے ۔بحرین میں دریائے سوات کے نالے درال خوڑ پر پانی کی سطح بلند ہوگئی۔اولڈ بحرین مارکیٹ میں 2 سے 3فٹ پانی جمع  ہوگیا۔

پاک فوج کی جانب سے متاثرہ علاقے میں تمام عمارتیں خالی کرا لی گئی ہیں جبکہ علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا  ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مقامی لوگوں نے آرمی کے جوانوں اور سول انتظامیہ کی بھرپور کوششوں کو سراہا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply