عید پر سرکاری ملازمین کو کتنی چھٹیاں ہونگی؟

رواں سال سعودی عرب میں عیدا لفطر اور عیدالاضحی پر سرکاری ملازمین 12چھٹیوں سے لطف اندوزہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں رواں سال رمضان المبارک کا آغاز23 مارچ سے ہونے کا امکان ہے اور پاکستان میں بھی قوی خیال کیا جارہا ہے کہ اس بار سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز ایک ساتھ ہو گا۔

عربی ویب سائٹ عاجل کے مطابق سرکاری ملازمین کیلئے عید الفطر کی تعطیلات جمعرات 13 اپریل بائیس رمضان المبارک کی ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد سے شروع ہوں گی اورمنگل 25 اپریل پانچ شوال کو ختم ہوں گی، سرکاری ملازم بدھ 26 اپریل سے ڈیوٹی پر ہوں گے، یعنی عیدالفطر پر سرکاری ملازمین 12 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اسی طرح عید الاضحی کی تعطیلات جمعرات 22 جون چار ذالحجہ کی ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد شروع ہوں گی اورسرکاری ملازمین منگل4 جولائی ( سولہ ذی الحجہ) کو ڈیوٹی پر آئیں گے،یعنی سرکاری ملازمین عیدالاضحی پر 11 چھٹیوں کے مزے اڑائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply