اس سونے کے تابوت میں کس کی ڈیڈ باڈی ہے؟

غریب آدمی کو لکڑی کا تابوت ہی میسر آ جائے تو بڑی بات ہے، مگر یہ کون محترمہ ہیں جنہیں سونے کے تابوت میں ڈال کر دفن کیا جا رہا ہے؟ شاید کوئی ملکہ یا شہزادی۔۔۔ یا پھر عوام کے دلوں پر راج کرنے والی کوئی سلیبرٹی؟ ارے نہیں جناب! یہ تو ایک مشہور غنڈے کی والدہ محترمہ ہیں، جو خود تو روپوش ہے لیکن اپنی والدہ کے تدفین کے لئے سونے کے تابوت کا انتظام ضرور کر دیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق یہ تابوت آسٹریلیا کے مشہور گینگسٹر مارک بڈال کی والدہ کا ہے۔ کومان چیروبائیکی گینگ کے سربراہ مارک نے اپنی والدہ کو سونے کے تابوت میں دفن کرنے کیلئے 45 ہزار ڈالر (تقریباً 55 لاکھ پاکستانی روپے) خرچ کئے ہیں، تاہم مفرور ہونے کی وجہ سے وہ خود والدہ کی آخری رسومات میں شریک نہیں ہوسکا۔ بتایا جاتا ہے کہ آجکل وہ دبئی یا ترکی میں کسی جگہ روپوش ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق سڈنی شہر کے جنوب مشرق میں کومان چیر و بائیکی گینگ کے کچھ ممبران اپنے باس کی والدہ کی آخری رسومات کے لئے جمع ہوئے تھے۔ آخری رسومات جاری تھیں کہ سکیورٹی ایجنسی سٹرائک فورس ریپٹر نے چھاپا مار کر ان میں سے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ گینگ کے ارکان گرفتار تو ہو گئے مگر اس سے پہلے ہی کچھ تصاویر بنا کر انسٹاگرام ویب سائٹ پر شیئر کر دی تھیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہ ماتمی لباس میں ملبوس یہ افراد سونے کے چمکتے دمکتے تابوت کے اردگرد جمع ہیں، جس کے اوپر سفید اور سرخ پھولوں کا گلدستہ بھی رکھا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ مارک بڈل آسٹریلیا کے مشہور بائیکی گینگ کا سربراہ 2009ء میں اُس وقت بنا جب سابق سرغنہ محمود مک حاوی کو سرعام گولیاں مار کر قتل کر دیا گیاتھا۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ مارک نے ہی اسے قتل کروایا تھا تا کہ خود گینگ کا سربراہ بن سکے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply