• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹریفک جام کا مسئلہ، دبئی 2023 میں اڑنے والی گاڑی لانچ کرے گا

ٹریفک جام کا مسئلہ، دبئی 2023 میں اڑنے والی گاڑی لانچ کرے گا

امریکی کمپنی (LuftCar) ایک خود مختار گاڑی کی تیاری میں مصروف ہے جسے دو سالوں میں دبئی میں لانچ کیا جائے گا۔ ہیلی کاپٹر گاڑی ناصرف اُڑ سکے گی بلکہ زمین پر بھی چلے گی۔

خلیج ٹائمز کے مطابق اُڑنے والی گاڑی بالکل ایک ہیلی کاپٹر (eVTOL) کی ساخت جیسی ہوگی۔ جسے اڑنے والے ماڈیول سے منسلک اور الگ کیا جا سکتا ہے۔

چھ  پروپیلرز سے لیس گاڑی ہیلی کاپٹر کی طرح سیدھے انداز میں ٹیک آف اور لینڈ کرے گی۔

رواں ماہ 14 نومبر کو المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شروع ہو نے والے دبئی ایئر شو 2021 میں اس گاڑی کو بنانے والی کمپنی کی جانب سے بھی شرکت کی گئی ہے۔

ہائیڈروجن گیس سے چلنے والی گاڑی کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز ہوگی جس میں پانچ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

فلائنگ کار کو 2023 یا 2024 میں لانچ کیا جائے گا۔ جس کا مقصد دبئی ٹریفک جام جیسے مسئلے سے بچاؤ اور اس کا حل تلاش کرنا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply