• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پہلی مسلم سپر ہیرو لڑکی کی ویب سیریز “مس مارول” کا ٹیزر جاری

پہلی مسلم سپر ہیرو لڑکی کی ویب سیریز “مس مارول” کا ٹیزر جاری

مارول اسٹوڈیو نے اپنی ویب سیریز ’مس مارول‘ کا مختصر ٹیزر جاری کردیا-

پہلی مسلم خاتون سُپر ہیرو سیریزکے لیے پاکستانی نژاد لڑکی کا انتخاب کیا گیا ہے مارول اسٹوڈیو کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹیزر میں ریاست نیو جرسی کی ایمان ولانی کو پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو کے طور پر دکھایا گیا ہے 16 سالہ ایمان ولانی نے سپر ہیرو سیریز میں پاکستانی نژاد کردار کمالہ خان کا روپ دھارا ہے۔

مختصر دورانیے کے ٹیزر میں مرکزی کردار کا پس منظر بھی دکھایا گیا ہے جب کہ ٹیزر میں مسلمان نماز پڑھتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ سُپر ہیرو ’کمالہ خان‘ کس طرح مختلف صلاحیتوں کی مالک لڑکی ہیں جو مشکل میں پھنسے افراد کی مدد کرتی ہیں اور دنیا کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

ویب سیریز کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا رسمی اعلان تو نہیں کیا گیا تاہم مارول اسٹوڈیونے کچھ عرصہ قبل ویب سیریزمس مارول کو 2022 کے موسم سرما میں پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مس مارول ’’کمالہ خان‘‘ کے کردار کو 2014 میں متعارف کیا گیا تھا اور 2015 میں اس سیریز نے بہترین گرافک اسٹوری کے لیے ہیوگو ایوارڈ اپنے نام کیا یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی ویب سیریز کی کہانی نہ صرف پاکستانی بلکہ مسلم لڑکی کے گرد گھومے گی ’مس مارول‘ نامی ویب سیریز میں متعدد پاکستانی اداکار، فلم ساز اور دیگر تکنیکی افراد بھی اپنی صلاحتیں استعمال کرتے دکھائی دیں گے ٹی وی سیریز کے مرکزی کردار کا مسلمان اور خصوصاً پاکستانی ہونے کی وجہ سے اس کردار میں لوگوں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مارول اسٹوڈیو کی اس ٹی وی سیریز کی ہدایات پاکستانی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے اور ان کے ساتھ مزید 3 نامور ہدایت کارعدیل العربی، بلال فلاح اور بھارتی نژاد امریکی خاتون میرا مینن دیں گی۔ یہ ٹی وی سیریز اسٹریمنگ ویب سائٹ ڈرنی پلس پر پیش کی جائے گی’مس مارول‘ میں پاکستانی اداکارہ ثنا بچہ بھی نظر آئیں گی ممکنہ طور پر سیریز کے پہلے سیزن میں 6 قسطیں شامل ہوں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply