ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے وینیو کا اعلان کردیا گیا

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے وینیو کا اعلان کردیا۔ ورلڈ کپ 2021 کی فاتح ٹیم آسٹریلیا میزبانی کرے گی۔

آئی سی ی کے مطابق آسٹریلیا کے 7 شہر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کی میزبانی کریں گے۔ میگا ایونٹ کے میچز ایڈلیڈ، برسبن، سڈنی ،جیلونگ، ہوبارٹ، میلبرن اور پرتھ میں کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ 16 اکتوبر سے13 نومبر کےدرمیان کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹوٹل 45میچز شیڈول کیے گئے ہیں۔

ورلڈ کپ کا فائنل 13 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراونڈ میں ہوگا۔ سیمی فائنلز 9اور 10 نومبر کو سڈی اور ایڈلیڈ میں منعقد ہوں گے۔

اس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سپر 12 مرحلہ کھیلنے والی 12 ٹیموں میں سے 8 ٹیمیں آئندہ سال ہونے والے ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں اور انہیں اس مرحلے میں داخلے کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ نہیں کھیلنا پڑے گا۔

ان ٹیموں میں میزبان آسٹریلیا، انگلینڈ ، بھارت، پاکستان ، نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقا، افغانستان اور بنگلادیش شامل ہیں۔

آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کو 2021 کا سپر 12 مرحلہ کھیلنے والی دیگر 2 ٹیموں اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا کے ساتھ راؤنڈ ون مرحلہ کھیلنا ہوگا جس میں کامیابی کے بعد ہی وہ سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرسکیں گی۔

کوالیفائنگ راونڈ کے لیے باقی چار ٹیموں کا انتخاب کوالیفائنگ پاتھ وے کے ذریعے کیا جائے گا۔ جس کا فیصلہ عمان اور زمبابوے میں ہونے والی ٹورنامنٹس کے بعد ہو گا

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ دنیا بھر میں پھیلی کورونا وبا کے باعث گزشتہ سال ملتوی ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ اب 2022 میں آسٹریلیا میں ہو گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply