• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تحریک انصاف کا 5 جماعتوں کو حکومتی اتحاد میں شمولیت کی دعوت دینے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا 5 جماعتوں کو حکومتی اتحاد میں شمولیت کی دعوت دینے کا فیصلہ

بنی گالا اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق رہنماؤں نے وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت سازی پر مشاورت کی جبکہ الیکشن جیتنے کے بعد عمران خان کی پہلی تقریر پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے وسیع تر ملکی مفاد میں پانچ سیاسی جماعتوں کو بھی حکومت سازی میں دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی قیادت نے بلوچستان عوامی پارٹی، بی این پی، پی ایس پی، جی ڈی اے اور مسلم لیگ ق کو خوش آمدید کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی سندھ میں اتحاد کے لیے ایم کیو ایم سے بھی اتحاد کر سکتی ہے جب کہ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے آزاد امیدواروں کے ساتھ رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین ، شیریں مزاری، غلام سرور، فواد چوہدری، بابر اعوان، عامر کیانی اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی عمران خان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو مبارک باد بھی پیش کی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں وفاق میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply