• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ: مسی سیپی میں فائرنگ ، خاتون سمیت 6 افراد ہلاک

امریکہ: مسی سیپی میں فائرنگ ، خاتون سمیت 6 افراد ہلاک

امریکا کی ریاست مسی سیپی میں اندھا دھند فائرنگ سے ایک خاتون سمیت چھ افراد ہلاک، پولیس نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ٹینیسی اسٹیٹ لائن کے پاس مسی سیپی کے ایک چھوٹے سے شہر ٹیٹ کاؤنٹی میں چھ افراد کا گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے۔

مسی سیپی ڈپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کے ترجمان بیلی مارٹن نے ٹیٹ کاونٹی کے ارکابٹلا میں قتل کی واردات کی تصدیق کی ہے۔ وہیں، مسی سیپی کے گورنر ٹیٹ ریوس کے آفس نے کہا ہے کہ انہیں فائرنگ کے بارے میں اطلاع ملی ہے۔ اس تعلق سے ایک مشتبہ کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ریوس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فی الحال ہمیں لگتا ہے کہ مشتبہ نے اکیلے اس واردات کو انجام دیا۔ حالانکہ، واقعہ کے پیچھے کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ٹیٹ کاونٹی کے پولیس سربراہ نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ وہیں، سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مشتبہ کو پکڑنے کے دوران کچھ وقت کے لیے علاقے کے دو اسکول بند کردئیے تھے۔ سبھی طلبہ اور ملازمین محفوظ ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply