• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فاطمہ ناصر پاکستان کا قابل ِ فخر اور حیران کُن کردار،

فاطمہ ناصر پاکستان کا قابل ِ فخر اور حیران کُن کردار،

پاکستان کی پہلی فیمیل ٹریل بائیکر، اسکوبا ڈائیور، کوہ پیما اور انڈر ٹریننگ کمرشل پائلٹ فاطمہ ناصر کا کہنا ہے کہ انہیں کھیلوں کی سرگرمیوں کا بچپن سے شوق تھا۔

اس کے علاوہ انہوں نے سوئمنگ، پولو، میک اپ ارٹسٹ، پرفارمنگ آرٹس، گھڑسواری اور نیزہ بازی تک اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوایا۔

فاطمہ ناصر نے اپنی کامیابی اور جدوجہد کے بارے میں بتایا کہ کس طرح انہوں نے اپنے مقصد میں کامیابیاں حاصل کیں۔

فاطمہ ناصر اپنی زندگی میں وہ سب کچھ کرچکی ہیں جو شاید ایک عام آدمی کو کرنے میں پوری زندگی لگے اور وہ کہتی ہیں کہ لڑکیاں اپنے والدین کو ان کی مثال دے سکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں پولو بھی کھیل چکی ہوں اس کے بعد کوہ پیمائی کا شوق ہوا، میں نے کوہ پیمائی کا دوسرا لیول پاس کیا ہے۔ میں پاکستان کی پہلی لڑکی ہوں جس نے یہ لیول پاس کیا، ہنزہ کے ہوپر گلیشیئر پر چڑھی اور دونوں درجات کو مکمل کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

فاطمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت کچھ ہے لوگ سیر کرنے بیرون ملک جاتے ہیں مگر میرے خیال میں ہمارے اپنے ملک میں اتنا کچھ ہے کہ آپ کو کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں۔ مجھے اپنے ملک سے بے انتہا محبت ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply