کراچی: ناظم آباد دو نمبر میں سُرنگ برآمد

کراچی: ناظم آباد دونمبر کے قریب چپل مارکیٹ کے نیچے کھودی گئی سرنگ برآمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد 2 نمبر کے قریب چپل مارکیٹ کے نیچے سے کھودی گئی سُرنگ برآمد ہوئی ہے۔

گزشتہ روز سروس روڈ پر کھڑی گاڑی زمین میں دھنس گئی جس کے بعد سرنگ کا انکشاف ہوا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سرنگ دکانوں کے قریب واقع گھر میں کھودی گئی، گھر پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں تالہ تھا۔

ابتدائی طور پر  پولیس کا کہنا ہے کہ سرنگ کی کھدائی پانی کی چوری کیلئے کی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

سرنگ اور پانی کی چوری کا مقدمہ واٹر بورڈ کی مدعیت میں تھانہ رضویہ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply