دوسراون ڈے:ویسٹ انڈیزنےانگلینڈ کو 26 رنز سے ہرادیا

برج ٹاؤن:دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیزنے انگلینڈ کو26رنز سے شکست دے کر 5میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی ۔

برج ٹاؤن میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے مقررہ اوور میں 6وکٹوں پر289رنز بنائے،شیمرون ہیٹمرنے سینچری اسکور کی ، شیمرون نے 83گیندوں پر 7چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 104 رنز کی اننگ کھیلی ،کرس گیل 50رنز بنائے ۔

انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ ، پلنکیٹ، بین اسٹوک اور عادل راشد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 48ویں اوور میں 263رنزبناکر آؤٹ ہوگئی ،بین اسٹوکس نے 79اور این مورگن نے 70رنزاسکور کئے ۔

Advertisements
julia rana solicitors

ویسٹ انڈیز کی جانب سے  شیلڈن گوٹرل نے 5اور جیسن ہولڈر نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،دونوں ٹیموں کے درمیان   سیریز کا تیسرا میچ  25 فروری کو کھیلا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply