• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارتی اداکار راج کپور کا بنگلہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے خرید لیا

بھارتی اداکار راج کپور کا بنگلہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے خرید لیا

 بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار راج کپور کے ایک ایکڑ پر محیط بنگلے کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے خرید لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گودریج پراپرٹیز نے ممبئی میں واقع راج کپور کا ایک ایکڑ کا بنگلہ خریدا ہے جس پر 500 کروڑ مالیت کا ہاؤسنگ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق اس بنگلے کو راج کپور کی فیملی سے خریدا گیا ہے۔

گودریج پراپرٹیز کے ایگزیکیٹو چیئرمین پیروجشا گودریج کہتے ہیں کہ ’اس پوری زمین کا سائز ایک ایکڑ ہے۔ ہم یہاں پر ایک مہنگا ہاؤسنگ پراجیکٹ بنائیں گے۔ اس پراجیکٹ کی مالیت 500 کروڑ تک ہوگی۔‘

راج کپور کے بیٹے رندھیر کپور کہتے ہیں کہ ’چیمبور میں پراپرٹی کے لیے ہماری فیملی کے بہت جذبات ہیں اور اس کی تاریخی حیثیت ہے۔ ہم ایک مرتبہ پھر سے گودریج پراپرٹیز کے شکر گزار ہیں جو ہمارے اس تاریخی ورثے کو ترقی دے گا۔‘

اس سے قبل 2019 میں گودریج پراپرٹیز نے کپور خاندان کا ’آر کے سٹوڈیو‘ بھی خریدا تھا۔

یاد رہے کہ سنہ 1924 میں پاکستان کے شہر پشاور میں پیدا ہونے والے راج کپور کو ہندی فلم انڈسٹری کا عظیم فنکار مانا جاتا ہے۔

راج کپور انڈیا کی کپور فیملی کے پہلے سپر سٹار تھے۔

انہوں نے ’میرا نام جوکر‘، شری 420، آوارہ، سَنگم اور ’تیسری برسات‘ جیسی لازوال فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Advertisements
julia rana solicitors

راج کپور کے پاکستان کے شہر پشاور میں گھر کو صوبائی حکومت نے خرید کر تاریخی ورثے کے طور پر محفوظ کرنے کا کام شروع کیا تھا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply