پشاور زرعی انسٹی ٹیوٹ غیر معینہ مدت کیلئے بند

پشاور(نیوز ڈیسک)دہشت گرد حملے کے بعد زرعی ڈائریکٹوریٹ انسٹیٹیوٹ غیرمعینہ مدت کے لئے بند کر دیا گیا۔ صوبے کے دیگر تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔ دہشت گردحملے کی تحقیقات جاری ہیں ۔ پولیس کے مطابق مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔تحقیقاتی حکام نے سی سی ٹی وی وڈیو حاصل کرلی ۔ مرنے والے دہشت گردوں کے اعضا کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے لاہور بھیج دیئے گئے ۔دریںاثناءحکومت نے شہید اور زخمی ہونے والے افراد کیلئے مالی معاوضے کا اعلان کیاہے۔ خیبرپختونخواحکو مت کی طرف سے آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کو بھی انعامات دئیے جائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply