• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جرمنی سے موٹرسائیکل پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانیوالا شخص مکہ پہنچتے ہی انتقال کرگیا

جرمنی سے موٹرسائیکل پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانیوالا شخص مکہ پہنچتے ہی انتقال کرگیا

جرمنی سے عمرےکی ادائیگی کیلئے موٹر سائیکل پر روانہ ہونے والا شخص مکہ مکرمہ پہنچتے ہی انتقال کر گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق 53 سالہ غازی جاسم شہدے نے جرمنی سے موٹرسائیکل پر مسجد الحرام تک کا سفر 73 دن میں مکمل کیا تھا۔

شام سے تعلق رکھنے والے غازی جاسم مکہ کی جانب اپنا سفر شروع کرتے ہی سوشل میڈیا کے ذریعے سفر کے دوران اپنے تجربات اور چیلنجز کو صارفین کے ساتھ شیئر کرتے رہے تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام پہنچتے ہی غازی جاسم کا انتقال ہوگیا۔ ان کی نماز جنازہ اسی مسجد میں ادا کی گئی اور بعد ازاں مکہ میں ہی سپرد خاک کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سوشل میڈیا پر غازی کے انتقال پر دکھ کے اظہار کے ساتھ ان کے سفر کی تعریف بھی کی جارہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply