• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یونان اور سائپرس؛ غیرقانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

یونان اور سائپرس؛ غیرقانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

یورپی ممالک یونان اور سائپرس نے غیرقانونی طور پر مقیم 171 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزارت داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو ڈی پورٹ افراد کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا۔ مختلف الزامات کے تحت ڈی پورٹ افراد کےلیے چارٹر پرواز آپریٹ کی جائے گی۔حکام کے مطابق ڈی پورٹ کئے گئے افراد کو یورپی یونین اسٹیٹ پولیس کی نگرانی میں نیو اسلام آباد ایئرپورٹ لایا جائے گا جو 8 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اعلامیے کے مطابق پاکستانی سفارتخانے سے جاری سفری دستاویزات کے حامل پاکستانیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دی جائے، سفری دستاویزات کے بغیر غیر مصدقہ افراد کو اسی پرواز سے واپس یونان روانہ کردیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply