• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پرویز مشرف کا جائیداد قرقی کے حکم کو چیلنج کرنے کا اعلان

پرویز مشرف کا جائیداد قرقی کے حکم کو چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پرویز مشرف نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے میں جائیداد قرقی کے حکم کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ۔ سابق صدر کا کہنا ہے کہ انہیں سیاسی بنیادوں پر پھنسایا گیا ، صحت یاب ہوکر وطن واپس آکر مقدمے کا سامنا کریں گے ۔ بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ ، سابق صدر پرویز مشرف کا باضابطہ ردعمل سامنے آگیا ، مقدمہ بے بنیاد، جھوٹ اور خود ساختہ قرار دے دیا ۔صحتیابی کے بعد وطن واپس آکر عدالت کا سامنا کرنے کا اعلان بھی کر دیا ۔ آل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے جاری بیان میں سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل سے تعلق تھا نہ ہی کوئی مفاد وابستہ تھا ۔ انہیں سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں ملوث کیا گیا ۔ ان کے خلاف مارک سیگل کے بیان کے علاوہ کوئی ثبوت نہیں اور اس بیان کو بھی ان کے وکیل عدالت میں بے معنی اور فضول ثابت کرچکے ہیں ۔سابق صدر نے واضح کیا کہ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ ان کے خلاف نہیں۔ مقدمہ داخل دفتر ہے ، وہ مکمل صحتیاب ہونے کے بعد وطن واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں گے ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ ان کی قانونی ٹیم جائیداد قرقی کے عدالتی حکم کا جائزہ لے رہی ہے ۔ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے اڈیالہ جیل میں بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم اور انہیں اشتہاری قرار دیا تھا جس پر پرویزمشرف نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں دیا گیا فیصلہ میرے خلاف نہیں، میرا مقدمہ داخل دفتر ہے اور میں صحت یابی کے بعد پاکستان آکر مقدمے کا سامنا کروں گا۔سابق صدر نے کہا کہ میری جائیداد کی قرقی کے حوالے سے تمام عدالتی معاملہ میری قانونی ٹیم باریک بینی سے دیکھ رہی ہے اور تمام صورتحال کے جائزے کے بعد میری اور میرے خاندان کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply