• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ کشمیریوں کے قتل میں ملوث، برطانوی فرم نے گرفتار ی کا مطالبہ کردیا

بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ کشمیریوں کے قتل میں ملوث، برطانوی فرم نے گرفتار ی کا مطالبہ کردیا

بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ کشمیریوں کے قتل میں ملوث ہیں، لندن کی اسٹوک وائٹ نامی لا فرم نے برطانوی پولیس سے  آرمی چیف منوج مکند نروانے اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو گرفتار کرنے

کا مطالبہ کردیا۔

درخواست میں بھارتی حکومت کےسینئرافسران بھی نامزد کیے گئے ہیں۔ لافرم اسٹوک وائٹ نے درخواست لندن میٹروپولیٹن پولیس کے جنگی جرائم کے یونٹ میں جمع کرائی ہے۔

برطانوی لا فرم کے مطابق قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے، کشمیر میں سماجی کارکنوں، صحافیوں اور عام شہریوں پر تشدد، ان کے اغوا اور قتل کے پیچھے بھارتی جنرل منوج مکند نروانے اور وزیر داخلہ امیت شاہ کا ہاتھ ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

فرم نے 2020 اور 2021 کے درمیان پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے 2 ہزار سے زائد شہادتیں پیش کی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply