استنبول بم دھماکہ؛ مرکزی ملزمہ گرفتار

استنبول: ترکیہ کے شہر استنبول میں بم دھماکے لیے بارود نصب کرنے والی مرکزی ملزمہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترکیہ پولیس نے اس ضمن میں کہا ہے کہ استنبول کی معروف شاہراہ استقلال پر شامی کرد عورت نے بم نصب کیا تھا، دھماکے کی مرکزی ملزمہ کو وسطی استنبول سے گرفتار کیا گیا ہے جس نے مسلح افراد کے ساتھ ملک کر دہشت گردی کی کارروائی کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے بم دھماکے میں چھ افراد جاں بحق اور 53 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

ترکیہ کے ایک نجی ٹی وی چینل ’این ٹی وی‘ نے پولیس کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار شامی خاتون شہری نے اعتراف کیا ہے کہ اسے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی جانب سے اس ضمن میں حکمنامہ موصول ہوا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول بم دھماکے کی مرکزی ملزمہ کا نام احلام البشیر بتایا گیا ہے جس نے ابتدائی بیان پولیس کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے باقاعدہ تربیت دی گئی تھی جس کے بعد وہ شام کے قصبےعفرین اور سرحدی صوبے ادلب کے راستے غیر قانونی طور پر ترکیہ کے سرحدی علاقے میں داخل ہوئی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply