• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دوسرے ممالک معاملات میں مداخلت نہ کریں، طالبان کا روس کو دو ٹوک جواب

دوسرے ممالک معاملات میں مداخلت نہ کریں، طالبان کا روس کو دو ٹوک جواب

افغان طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملات میں دوسرے ممالک مداخلت سے گریزکریں۔

قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے اہم رکن شہاب الدین دلاور کی سربراہی میں وفد نے روسی مندوب برائے افغانستان ضمیر کابلوف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں افغانستان کی تازہ صورتحال اور امن عمل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ طالبان وفد نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی۔

افغانستان میں پیش قدمی روس اور وسطی ایشیائی اتحادی ممالک کے کیلئے خطرہ نہیں۔ ہم افغانستان میں پرامن تصفیہ کے خواہاں ہیں اور انسانی حقوق کی پاسداری کریں گے۔

ماسکو میں روسی مندوب برائے افغانستان کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اسلامی اور افغان روایات کی پاسداری کرنے والی خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔

افغان طالبان نے غیر ملکی سفارتی عملہ کی حفاظت کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ روسی مندوب نے کہا کہ تاجکستان کے اڈے اتحادیوں کی حفاظت کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل ایران میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان اہم مذاکرات ہوئے جس میں افغانستان میں پرامن سیاسی حل اور اسلامی ریاست کے قیام کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دونوں فریقین نے افغانستان کے مسائل پر کھل کر بات کی جب کہ مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply