کوئٹہ میں بھی میٹرو بنائیں گے، نواز شریف

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پی سی او کے تحت حلف لینے والے میرے خلاف فیصلہ دے رہے ہیں۔ ملک ایسے ہی فیصلوں سے برباد ہوتے ہیں اور انتشار پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا مائنس کا بہانہ نہ ملا تو تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کر دیا۔ عوام پلس کر دیں تو کوئی مائنس نہیں کر سکتا۔کرپشن کرتا تو فیصلہ تسلیم کر کے گھر چلا جاتا۔اب ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام کے ووٹ سے حکومتیں آئیں اور اسی کے ووٹ سے جائیں۔

ہفتے کو کوئٹہ میں پشتونخوا میپ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا عوام سے بہت مضبوط تعلق ہے۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور (ن) لیگ متحد اور نظریاتی رشتے میں منسلک ہیں۔ محمود خان اچکزئی سے نظریاتی وابستگی اور تعلق ہے۔ میں نظریے سے کبھی دستبردار نہیں ہوتا۔انہوںنے کہا کہ کسی نے ملک میں اندھیرے پیدا کرنے والوں کو پوچھا۔ ان کا حساب تو لو، احتساب کے نام پر نواز شریف سے انتقام لیتے ہو۔4سال میں کرپشن کا کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔ایک پیسے کی کرپشن نہیں کی۔

Advertisements
julia rana solicitors

سابق وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختون خوا نیا پاکستان کیا بنتا وہ پہلے سے زیادہ خراب ہوگیا۔ کرکٹر نے کہا تھا کہ لاہور میں شہباز شریف نے جنگلہ بس بنائی ہے۔اب خود پشاور میں میٹرو بس بنارہا ہے۔کرکٹر خان پشاور میٹرو تک نہ بناسکا۔ ہم نے اسلام آباد، ملتان اور لاہور  میں بنادی ۔ اب کوئٹہ میں بھی بنائیں گے۔ خیبرپختون خوا ہمارے ساتھ ہے۔ 2018 میں ناچنے گانے والے فارغ ہوجائیں گے۔انہوں نے مزید کہا بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔ بلوچستان بھر میں سڑکوں کے مزید جال بچھائے جا رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply