• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملکی معیشت پر آوٹ لک رپورٹ : 9 ماہ میں ترسیلات زر میں 17.1 فیصد اضافہ

ملکی معیشت پر آوٹ لک رپورٹ : 9 ماہ میں ترسیلات زر میں 17.1 فیصد اضافہ

وزارت خزانہ کی ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آئوٹ لک رپورٹ جاری، پہلے 9 ماہ میں ترسیلات زر 17.1 فیصد اضافے سے 23 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

ملکی برآمدات 26.6 فیصد اضافے سے 23.70 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔ کرنٹ اکائونٹ خسارے میں 13.2 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مارچ میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 12.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ملکی درآمدات 41.3 فیصد اضافے سے 53.80 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 2 فیصد کمی سے 1.28 ارب ڈالر رہی، رپورٹ فولیو سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 502 ملین ڈالر ہو گئی۔ مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 1446 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

زرمبادلہ ذخائر اپریل کے تیسرے ہفتے تک 16.57 ارب ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک 10 ارب 54 کروڑ ڈالر، کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.03 ارب ڈالر رہے، ڈالر کی شرح تبادلہ 185.63 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، 9 ماہ میں ٹیکس ریونیو 28.9 فیصد اضافے سے 4375 ارب روپے رہا۔

جولائی تا مارچ نان ٹیکس آمدنی 14.3 فیصد کمی سے 1052 ارب رہی، جولائی تا مارچ پی ایس ڈی پی کی مد میں 603 ارب روپے منظور کئے گئے، جولائی تا مارچ مالیاتی خسارہ بڑھ کر 2566 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا۔ پہلے 9 ماہ میں زرعی قرضے 0.5 فیصد اضافے سے 958 ارب روپے کی سطح پر رہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پہلے 9 ماہ میں مہنگائی کی سالانہ شرح 10.8 فیصد ریکارڈ کی گئی، بڑی صنعتوں کی شرح نمو فروری میں 8.6 فیصد رہی۔ بڑی صنعتوں کی شرح نمو جولائی سے فروری کے دوران 7.8 فیصد رہی، اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 45 ہزار 871 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply