• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کی رہائش گاہ پرپولیس کا چھاپہ

پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کی رہائش گاہ پرپولیس کا چھاپہ

کراچی میں پی ٹی آئی کے رہنما عالمگیر خان کی رہائش گاہ پرپولیس کی بھاری نفری پہنچی اور اہل خانہ سے پوچھ گچھ کے بعد روانہ ہو گئی۔

پولیس نے عالمگیر خان کی رہائش گاہ پر اہل خانہ سے سوال وجواب کیے لیکن کسی شخص کوحراست میں نہیں لیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے واقعہ کےحوالے سےدرخواست گلشن اقبال تھانےمیں جمع کرا دی۔اطلاع ملنے پر دیگر رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد رہائش گاہ کے باہر جمع ہوئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنماوں کا کہنا تھا پولیس نے بغیر وارنٹ گھر میں داخل ہونے اوراہل خانہ کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ واقعہ پرپی ٹی آئی لائحہ عمل دے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply