• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بلوچستان کے جنگلات میں آتشزدگی، پاک آرمی اور ایف سی کی جانب سےامداد جاری

بلوچستان کے جنگلات میں آتشزدگی، پاک آرمی اور ایف سی کی جانب سےامداد جاری

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔ پاک آرمی اور ایف سی کی جانب سےامدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

وفاقی حکومت کی طرف سے آگ پر قابو پانے کے لیے بلوچستان حکومت کو بھرپور امداد جاری کردی گئی۔پاکستان رینجرز ونگ بلوچستان حکومت کے ماتحت امدادی کارروائیوں میں شرکت کر رہا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے جنگلات میں لگی آگ پرہیلی کاپٹر کے ذریعے قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔این ڈی ایم اے کی طرف سے بلوچستان حکومت کو آگ بجھانے کے لیے ضروری سامان کی فراہم کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت ،این ڈی ایم اے کی جانب سے بلوچستان کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

محکمہ جنگلات کے مطابق آگ آسمانی بجلی گرنے یا مقامی طور پر آباد خانہ بدوشوں کی غفلت سے لگی ہے۔خشک موسم کےباعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جب کہ آگ سے چلغوزے اور زیتون کے درختوں سمیت جنگلی حیات کو نقصان پہنچا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply