• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نئی نسل دادا د،ادی کی نسبت 2یا3گنا زیادہ قدرتی آفات دیکھے گی

نئی نسل دادا د،ادی کی نسبت 2یا3گنا زیادہ قدرتی آفات دیکھے گی

 ماہرین نے مستقبل میں ہیٹ ویو کے واقعات میں 7 گنا اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں موسمیاتی تبدیلیاں انتہائی شدت اختیار کر لیں گی۔ ہماری آنے والی نسلیں شدید موسمی اثرات کا سامنا کریں گی۔ وہ بچے جو 2021 میں پیدا ہوئے ہیں، وہ اپنے دادا کے مقابلے میں ہیٹ ویو کے 7 گنا زیادہ واقعات کا سامنا کریں گے۔

ان بچوں کو اپنے دادا کے مقابلے میں جنگلات میں آگ لگنے کے دگنے واقعات کا سامنا کرنا پڑے گا جب کہ خشک سالی کے واقعات میں بھی 3 گنا اضافہ ہو جائے گا۔ سب سے زیادہ افریقی ممالک متاثر ہوں گے جہاں ایسے شدید موسمی اثرات یورپ کے مقابلے میں 50 گنا زیادہ ہوں گے۔

یہ تحقیق برسلز یونیورسٹی میں کی گئی۔ تحقیق کے مطابق افریقہ میں 2021 میں پیدا ہونے والے بچے یورپ میں پیدا ہونے والے بچوں کے مقابلے میں ہیٹ ویو کے 50 گنا زیادہ واقعات دیکھیں گے۔ اسی طرح خشک سالی اور جنگلوں میں آتشزدگی جیسے واقعات میں 6 گنا تک اضافے کا خدشہ ہے۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2021 میں پیدا ہونے والوں بچوں کو اپنی زندگی میں اپنے دادا کے مقابلے میں خشک سالی کے 2.6 گنا زیادہ اور سیلابی صورت حال کے 2.8 گنا زیادہ واقعات سے نبردآزما ہونا پڑے گا۔

تحقیق کی منصف ڈاکٹر جوئری نے کہا ہے کہ اس ریسرچ میں نے ہم نے یہ بتایا ہے کہ آنے والی دہائیوں میں انسانوں کو کن بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان مسائل سے نمٹنے کے لیے ابھی سے جارحانہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

تحقیق میں 1970 سے 2019 تک موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہونے والے حادثات کے اعداد و شمار بھی پیش کئے گئے۔ 1983 میں ایتھوپیا میں شدید خشک سالی کے باعث 3 لاکھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ اسی سال سوڈان میں خشک سالی سے ڈیڑھ لاکھ افراد چل بسے۔

1970میں بنگلہ دیشی میں سمندری طوفان 3 لاکھ جانیں لے گیا۔1991 میں بنگلہ دیشی میں ہی سمندری طوفان ایک لاکھ 38 ہزار جانیں لےگیا۔ خشک سالی سے سب سے زیادہ افریقی ممالک ایتھوپیا، سوڈان، موزمبیق جب کہ سمندری طوفان اور سیلاب سے بنگلہ دیش اور میانمار زیادہ متاثر ہوئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

مالی لحاظ سے سمندری طوفان کٹرینا امریکا کے لیے تباہ کن ثابت ہوا۔ 2005 میں آنے والے اس طوفان سے امریکا کا 163 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ 2017 میں سمندری طوفان ہاروے سے امریکا کو 96 ارب ڈالر کانقصان ہوا۔ اسی سال سمندری طوفان ماریا نے امریکا کو 69 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply