• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 110 سال بعد ٹائی ٹینک کے ملبے کی نایاب ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

110 سال بعد ٹائی ٹینک کے ملبے کی نایاب ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

  بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کے 110 سال سے زائد عرصے کے بعد زیر سمندر تہوں میں موجود ٹائی ٹینک کی باقیات کی نایاب ویڈیو جاری کردی گئی۔

فلم ٹائی ٹینک کے 25 سال مکمل ہونے پر 80 منٹ کی ویڈیو شیئر کی گئی  ہے جس میں سمندر میں ٹائی ٹینک کے ملبے کو دیکھا جاسکتا ہے۔  ٹائی ٹینک کے ملبے کو   انسانی آنکھ اندر اور باہر سے بہت قریب سے دیکھ سکی ہے۔

ووڈز ہول اوشیانوگرافک انسٹی ٹیوشن  کی جانب سے شیئر کی گئی ٹائی ٹینک کے ملبے کی ویڈیو زیر سمندر سطح سے تقریباً3 کلو میٹر نیچے  ریکارڈ کی گئی ہے جو 1985 میں ایکسپلوزر کو ملبہ ملنے کے چند ماہ بعد ریکارڈ کی گئی۔

ابتدائی طور پر ٹائی ٹینک کی باقیات کو ڈاکٹر رابرٹ بیلارڈ کی قیادت میں 15 اپریل 1912 کو جہاز کے ڈوبنے کے بعد یکم ستمبر 1985 کو دریافت کیا گیا۔

یاد رہے کہ 12 اپریل 1912 کو  882 فٹ لمبے، 92 فٹ چوڑے، 175 فٹ اونچے اور 46 ہزار 328 ٹن وزنی جہاز ٹائی ٹینک کا سفر شروع ہوا جو اس کا آخری سفر ثابت ہوا۔

Advertisements
julia rana solicitors

14 اپریل  1912 کی رات نیوفاؤنڈلینڈ، کینیڈا سے 400 میل جنوب میں ٹائی ٹینک سمندر میں تیرتے ایک برفانی تودے سے ٹکراگیا تھا، اس حادثے میں ٹائی ٹینک دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوکر سمندر میں غرق ہوگیا جبکہ اس حادثے میں 2223 مسافروں اور عملے میں سے صرف 705ہی زندہ بچ پائے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply