کیا مرزا عثمان رہا ہو گیا؟

اس وقت سوشل میڈیا پہ ایک وڈیو وائرل ہو رہی جس میں جنسی تشدد کے مجرم مرزا عثمان کو اپنی ضمانت کی خوشی مناتے ہوئے  دیکھا جا سکتا ہے۔ عوام میں اسکی وجہ سے مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

البتہ مکالمہ نے اپنے ذرائع سے معلوم کیا ہے کہ یہ وڈیو پرانی ہے اور بدنام زمانہ مجرم عثمان مرزا ابھی بھی زیرِ  حراست اور ریمانڈ پہ ہے۔ پولیس  ذرائع نے کہا  ہے کہ اس کیس میں ملزم کی ضمانت ہونا اتنا آسان نہیں ہو گا کیونکہ ایف آئی آر میں نا قابل ضمانت دفعات لگائی گئی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

مکالمہ سے بات کرتے ہوئے  ایک وکیل نے کہا کہ مجرم کی وڈیو جس میں وہ جرم کرتے ہوئے  صاف دیکھا جا سکتا ہے وائرل ہوئی تھی۔ چنانچہ ایسی صورت میں کسی بھی جج کا ایسے ملزم کی ضمانت لینا ممکن نہیں ہو گا کیونکہ ایسے ملزم کی ضمانت اس جج کے کیریئر پہ سوال اٹھا دے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply