اپنے چہرے پر ’مکھوٹا‘ ِسا چڑھانا
ایک جھوٹی شخصیت سب کو دکھانا
یہ تھا میرا ’’ـچھُپ چھُپاؤ ـ ‘‘ کھیل بچپن کا
جسے میں کھیلتا آیا ہوں اپنی عمر ساری
(اپنی اصلی شخصیت کی راز داری)
پھر ہوا کچھ یوں۔ لڑکپن میں ہی میرا یہ مکھوٹا
میر ا چہرہ بن گیا
ظاہر، عیاں، واضح، نمایاں
آج میں نوّے برس کی عمر میں جب
اپنے بچپن کا یہ تازہ، چُلبُلا، خوش باش چہرہ
(جس کو میں ڈھانپے ہوئے زندہ رہا ہوں)
دیکھنے کو یہ مکھوٹا کھینچتا ہوں
غیر متوقع، انوکھا
اک عجوبہ سا نظر آتا ہے مجھ کو
نیچے وہ بچپن کا بھولا بھالا چہرہ اب نہیں ہے
اب تو جیسے
کندہ کاری میں مکھوٹا ہی مرا چہرہ ہے ۔۔۔اصلی !
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں