عوام سڑکوں پہ آ گئی؛امریکی سازش نامنظور

عوام سڑکوں پر آگئی،امریکی سازش ناکام۔  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد وہ اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکے ۔سابق وزیراعظم  عمران خان نے    جمعہ کے روز عوام کو ملک بھر میں  اتوار کی رات پُر امن احتجاج کی کال دی تھی،جس پر لبیک کہتے ہوئے اُن کے چاہنے والوں نے کل رات ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے  ،جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد نے حصّہ لیا ۔

اتوار کی صبح اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر وزیراعظم اپنا منصب کھو بیٹھے تھے۔ 

اتوار کو ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ عمران خان ابھی بھی عوام کے دِلوں میں بستے ہیں ،  عوام نے ان کی کال کا مثبت جواب دیا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد ان سے اظہار یک جہتی کے لیے نکلی ہے۔مظاہروں میں شریک بچوں اور خواتین نے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے، جن پر  امپورٹڈ حکومت کیخلاف مختلف نعرے  درج تھے۔اور لوگ امریکی سازش ناکام ہوجانے کے نعرے بلند کررہے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

عوام عمران خان کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے،وہ عمران خان کو دوبارہ برسرِ اقتدار لانے کے لیے اُن کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply