سال 2017 میں پاکستان کے سب سے بڑے تنازعات

دورِ جدید میں سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم بن کر ابھرا ہے جہاں موجود ہوتے ہوئے انسان کو دنیا کی ہر اچھی بری چیز کے بارے میں پتا چلتا رہتا ہے۔ اب چاہے کوئی تنازعہ ہو یا کسی کی حوصلہ افزائی کرنی ہو سوشل میڈیا ایک انتہائی اہم پلٹ فارم چکا ہے۔

آج ہم آپ کو سال 2017 میں پاکستان کے سب بڑے تنازعات کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔ ان تنازعوں کا سوشل میڈیا پر پورے سال ذکر چھِڑا رہا اور ہر دوسرے شخص کی زبان پر اسی حوالے سے باتیں چلتی رہیں۔

نیلم منیر کی ڈانس ویڈیو

رواں برس مشہور و معروف اور خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی کار میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو لیک ہوئی جس میں نیلم منیر کو ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں نیلم منیر شاید اپنے دوست احباب کے ساتھ ہلہ گلہ کررہی تھیں لیکن جب یہ سوشل میڈیا پر لیک ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے بڑا تنازعہ کھڑا کردیا۔

سائرہ اور علیشبہ ریالٹی شو میں

ایک ریالٹی شو میں دونوں بہنے سائرہ اور علیشبہ نے پاکستان انڈسٹری میں کام کرنے والے تمام اسٹارز کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہوں نے پبلک کے سامنے اسٹارز کے متعلق تمام چھپی ہوئی باتیں ظاہر کردی پھر چاہے وہ کسی اداکارہ کی کاسمیٹک سرجری ہو یا ان کی نجی زندگی کے متعلق کوئی راز۔

وینا ملک اور اسد خٹک کی طلاق

میڈیا کے سامنے وینا ملک ہمیشہ سے تنقید کا نشانہ رہی ہیں، رواں سال وینا اسد سے تلاق چاہتی تھی جبکہ اسد انہیں تلاق نہیں دینا چاہتے تھے جس کے بعد دونوں اسٹارز الگ الگ شو کا حصہ بنے اور اپنی اپنی کہانیاں منظر عام پر لائے۔ کافی ڈراموں کے بعد دونوں ایک ساتھ وسیم بادامی کے شو میں ملے جہاں دونوں نے مولانا طریق جمیل کے مشاورت پر اپنے رشتہ کو نبھانے کا ایک اور موقع دیا اور اب دونوں اسٹارز ایک ساتھ خوش دکھائی دیتے ہیں۔

صبا قمر کے لکس اسٹائل ایوارڈ کیلئے بائیکاٹ

مشہور پاکستانی اداکارہ صبا قمر بولی وڈ اور لولی وڈ دونوں میں اپنا نام بنا چکی ہیں جس کے نتیجے میں انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈ بھی جیتا لیکن صبا نے ایوارڈ شو کیلئے بائیکاٹ کا اعلان کردیا کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک عرصہ سے پاکستان انڈسٹری میں کام کررہی ہیں اور ان کی یہ پہلی اچھی کارگردگی نہیں ، ان کا ماننا تھا کہ انہیں یہ ایوارڈ ‘بولی وڈ اسٹیمپ’ کی وجہ سے ملا گیا ہے۔ اس حادثہ کے بعد آنے والے وقتوں میں دیگر اسٹارز نے بھی ایوارڈ کے بارے میں اپنی اپنی رائے پیش کی اور یہ میڈیا کیلئے ایک بڑی خبر بن گئی۔

ساحر لودھی کا ایک لڑکی کو نشانہ بنانا

اس سال ساحر لودھی نے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی تھی جس میں انہوں نے ایک لڑکی کو ان کی بات سنے بغیر بُری تریقے سے جھڑک دیا جس کے ردعمل میں لڑکی نے سوشل میڈیا پر اپنی اس تقریر کی پوری ویڈیو شیئر کی اور لوگوں کو بتایا کہ ان کی تقریر میں ملک کو لے کر کوئی غلط بات نہیں تھی بلکہ ساحر لودھی نے ان کی ادھوری بات کو کاٹ کر جان بوجھ کر تنقید کا نشانہ بنایا۔ ویڈیو ریلیز ہونے کے بعد یہ میڈیا کیلئے ایک بڑی خبر بن گئی اور بلآخر ساحر نے ہمیشہ کی طرح میڈیا سے معافی مانگ لی۔

عامر خان اور فریال مخدوم

عامر خان اور فریال مخدوم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنایا وہی فریال نے عامر سے تلاق کا مطالبہ کیا جس کے بعد فریال نے کہا کہ دونوں اسٹارز کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا جبکہ عامر نے کہا کہ ان کی بیوی فریال جھوٹ کہہ رہی ہیں۔ یہاں ڈرامے ختم نہیں ہوئے تھے کہ عامر کی ایک نئی گرل فرینڈ سامنے آگئی اور فریال نے سوشل میڈیا سے اپنی پریگننسی کی بات شیئر کی۔ اس حادثہ کی سب سے بُری بات یہ ہے کہ دونوں اسٹارز کے رشتے کی تمام خبریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جاتی تھیں۔

ماہرہ خان اور رنبیر کپور

Advertisements
julia rana solicitors london

 

سال 2017 کا سب سے بڑا تنازعہ اس وقت پیش آیا جب ماہرہ خان کو نیو یارک میں رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ نوشی کرتے ہوئے اور غیر مناسب لباس پہنے دیکھا گیا۔ بولی وڈ سے لے کر پاکستانی میڈیا تک دونوں اسٹارز کی تصاویر وائرل کی گئی اور ہر جگہ سے ماہرہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ضرور یہ اداکارہ کیلئے ایک مشکل وقت گزرا ہوگا۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply