• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہباز شریف کا نگران وزیراعظم کیلئے نام دینے سے انکار

شہباز شریف کا نگران وزیراعظم کیلئے نام دینے سے انکار

سابق اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے نگران وزیراعظم کیلئے نام دینے سے انکار کردیا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آئین شکنی کے مرتکب ہوئے، آئین توڑنے والوں سے بات کیسے ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے مشاورت کا حصہ نہیں بنوں گا، الیکشن کی طرف اصلاحات کے بعد جائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صدر مملکت ،عمران خان ،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے آئین شکنی کی۔آئین اور قانون کو توڑنے والے ہمیں کیسے خط لکھ سکتے ہیں.

Advertisements
julia rana solicitors london

ان کا کہنا ہے کہ ہماری نظریں سپریم کورٹ پرہیں۔عدلیہ سے امیدہے وہ آئین کی پاسداری کویقینی بنائیں۔عمران خان نے اپوزیشن کو پیغام پہنچایاتھا کہ ہمیں راستہ دیا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply