ایشین انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کی اک اور کامیابی

رپورٹ(عبدالرؤف خٹک)الحمداللہ یہ ہمارے لئے  بڑے فخر کی بات ہے  کہ ہم نے بڑی ہی خوش اسلوبی اور نیک نیتی سے اک اور معرکہ بھی سر کر لیا ۔یہ ہمارے ادارے کے لئے  بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ہم اب تک یوروسرجری کے حوالے سے 200 تک مفت مریضوں کا آپریشن کر چکے ہیں۔جس میں مثانے کی پتھری ،گردے کی پتھری اور مثانے کے غدود کا آپریشن قابل ذکر ہیں ،حال ہی میں یوروسرجری یونٹ نے اپنی پہلی سالگرہ ایشین انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں ڈاکٹر عمران ادریس میمن اور ان کی ٹیم کے ہمراہ منائی ۔  سندھ میں اس ادارے کی سب سے بڑی پہچان ڈاکٹر صادق میمن اور ڈاکٹر عامر غوری کی قابل قدر اور گراں خدمات ہیں دونوں حضرات خود کو سندھ کے مریضوں کے لئے وقف کر چکے ہیں ۔

ہیپاٹائٹس بی سی کے حوالے سے یہ ادارہ اپنی اک الگ ہی شناخت رکھتا ہے شروع میں کچھ لوگوں کو یہ تاثر  پہنچا  کہ شاید یہ ادارہ شخصیات کی بنیاد پر کھڑا ہے اگر ڈاکٹر صادق اور ڈاکٹر عامر اس ادارے کو خیرباد کہہ دیتے ہیں تو یہ ادارہ دھڑام سے زمین بوس ہو جاۓ گا لیکن یہ سب خام خیالی تھی یہ تمام باتیں اس وقت جھاگ  کی طرح بیٹھ گئیں، جب اس ادارے نے یورولوجی یونٹ کی بنیاد رکھی اس یونٹ کے افتتاح ہوتے ہی مریضوں کا تانتا بندھنا شروع ہوگیا اور الحمدللہ بڑی ہی جانفشانی سے یورولوجی اسپیشلسٹ ڈاکٹر عمران ادریس میمن نے سب سے پہلے ان غریب مریضوں کا علاج معالجہ کیا جو حقدار تھے ۔

ڈاکٹر عمران صاحب نے تین روزہ مفت کیمپ کا انعقاد کیا جس میں شہر اور  بیرون شہر سے آنے والوں    مریضوں کا تانتا بندھ گیا۔ ڈاکٹر صاحب نے تمام لوگوں کا معائنہ کیا جہاں جس مریض کو سرجری کی ضرورت تھی انھیں اگلی تاریخ دے کر رخصت کردیا گیا کیمپ ختم ہونے کے بعد جن مریضوں کو تاریخ دی گئی تھی ان   کا علاج معالجہ   شروع کردیا گیا  ۔ہم یونیک موٹر سائیکل کمپنی کے مالکان کے تعاون کے بھی مشکور ہیں جنھوں نے اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالا ،اس کے علاوہ ہم ان لوگوں کے تعاون کے بھی مشکور ہیں جنہوں   نے ہمارے ساتھ اس سلسلے میں تعاون کیا اور ہمیں یہ فنڈ مہیا کیا جس کی بدولت ہم اس کامیابی سے ہم کنار ہوئے ۔ اب بھی اگر کوئی ایسا شخص جو سمجھتا ہو  کہ وہ اپنا علاج نہیں کراسکتا تو وہ ضرور اس ادارے سے رابطہ کرسکتا ہے امید ہے وہ مایوس نہیں لوٹے گا اور اسے کم پیسوں میں اس کا علاج کیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

سالگرہ کی اس تقریب پر ہماری طرف سے بھی ڈاکٹر عمران ادریس میمن کو یورولوجی یونٹ کی سالگرہ مبارک ہو اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس یونٹ میں آنے والے مریضوں کو شفاء نصیب کرے اور انھیں صحت کاملہ عطا فرمائے،آمین۔

Facebook Comments

Khatak
مجھے لوگوں کو اپنی تعلیم سے متاثر نہیں کرنا بلکہ اپنے اخلاق اور اپنے روشن افکار سے لوگوں کے دل میں گھر کرنا ہے ۔یہ ہے سب سے بڑی خدمت۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply