• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کرائسٹ چرچ مساجد حملےکے بعد خاتون سمیت 4افراد گرفتار

کرائسٹ چرچ مساجد حملےکے بعد خاتون سمیت 4افراد گرفتار

کرائسٹ چرچ:کرائسٹ چرچ مساجد حملے کے بعد پولیس نے ایک خاتون سمیت 4افراد گرفتار کرلئے۔

کرائسٹ چرچ مساجد میں فائرنگ کے بعد تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے،پولیس نے جائے حادثے سے دھماکا خیزمواد برآمد کرلیا۔

پولیس کمشنرمائیک بش کا کہنا ہے کہ 4مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے،ایک خاتون سمیت 4افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں،اور اس وقت بھی صورتحال کشیدہ ہے،یہ بہت افسوسناک ہے،ہم نے علاقے میں مزید نفری تعینات کردی ہے، علاقے کا لاک ڈاؤن کردیا گیا، حملہ آور گاڑی میں بم بھر کر لایا تھا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مساجد کے اندر اور حاصل شدہ فوٹیج انتہائی خوفناک ہے۔

ادھر نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیکینڈا آرڈرن نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسجد میں فائرنگ دہشتگردی ہے،کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ دہشتگرد کارروائی ہے، جس پر افسوس ہے،واقعے کے بعد علاقے اور اسکولز کا لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا، پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

آسٹریلوی وزیراعظم نے بھی حملے کی مذمت کی اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply