• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی: رواں سال اسٹریٹ کرائم کی 72 ہزار سے زائدوارداتیں رپورٹ

کراچی: رواں سال اسٹریٹ کرائم کی 72 ہزار سے زائدوارداتیں رپورٹ

کراچی میں رواں سال اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں72ہزار سے تجاوز کرگئیں ۔

سی پی ایل سی حکام کی رپورٹ کے مطابق،کراچی میں رواں سال 47ہزار سے زائد موٹرسائیکلز چھینے اور چوری کیے گئے۔گزشتہ سال کی نسبت رواں برس موٹر سائیکل چھیننے میں 86، چوری میں 34فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جنوری تا نومبر شہریوں کی ایک ہزار900 سے زائد گاڑیاں بھی چوری اور چھین لی گئیں۔ گاڑی چوری کے واقعات21 ، چھیننے کے 19فیصد بڑھ گئے۔

اسی عرصے میں شہر قائد کے شہریوں سے 23ہزار سے زائد موبائل فونز چھین لیے گئے۔ رواں سال موبائل فون چھیننے کی بھی 17فیصد واداتیں زیادہ ہوئیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سی پی ایل سی حکام کے مطابق کراچی میں گزشتہ سال مجموعی طورپر اسٹریٹ کرائم کی55ہزار 587واراتیں ہوئی تھیں۔ گزشتہ برس موٹر سائیکل چوری کی31ہزار999اورچھیننے کی 2ہزار228وارداتیں ہوئیں۔ شہریوں کو 19ہزار 780موبائل فونز اور 1580گاڑیوں سے محروم کیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply