• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان میں افغانستان سے دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا، اقوام متحدہ

پاکستان میں افغانستان سے دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں افغانستان سے دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یواین مانیٹرنگ گروپ نے سیکیورٹی کونسل میں رپورٹ پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے پندرہ صوبوں میں دہشت گرد تنظیمیں موجود ہیں جو پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کے لیےبڑا خطرہ ہیں۔

یو این مانیٹرنگ ٹیم کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان سرزمین پر کام کرنے والی القائدہ، داعش اور تحریک طالبان پاکستان میں سرحد پار سے حملے کر سکتے ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی بھتہ خوری، اسمگلنگ سے فنڈز اکھٹا کر رہی اور افغانستان میں کئی علاقوں سے ٹیکس بھی اکٹھا کرتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

رپورٹ کے مطابق افغان صوبے کنڑ میں ٹیکس وصولی کے جھگڑے پر جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی میں تصادم بھی ہوا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply