وزیر اعلیٰ سندھ کا بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں سیاسی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عام انتخابات سے قبل ہی سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے اور یہ سیاسی جماعتوں کی بنیادوں پر ہوں گے۔

tripako tours pakistan

انہوں نے کہا کہ ہمیں مردم شماری پر اعتراضات ہیں جس کے ثبوت سی سی آئی میں پیش کیے ہیں اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر کے بحث کرانے کے لیے بھی خط لکھا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ مردم شماری میں سندھ کی آبادی کم دکھائی گئی ہے تاہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات ایسے کرائیں گے جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو۔

نواز شریف کی افغان نمائندے سے ملاقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی افغان نمائندے سے ملاقات کا میڈیا پر سنا ہے جبکہ ہماری خارجہ پالیسی ناکام جا رہی ہے۔

Advertisements
merkit.pk

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایران، افغانستان اور چین سے ہمارے رابطے متاثر ہو رہے ہیں تاہم ہم چین سے اچھے رابطوں کی کوشش میں ہیں۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں کو چاہیے کہ حزب اختلاف کو متحد کریں۔

  • merkit.pk
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply