دو پھل جو تمباکو نوشی کے نقصانات کو ٹھیک کرسکتے ہیں

سگریٹ نوشی کے خوفناک نقصانات سے کون واقف نہیں۔ دمہ، ٹی بی اور پھیپھڑوں کے ناکارہ ہونے سے لے کر کینسر جیسی جان لیوا بیماری سگریٹ نوشی کا انجام ثابت ہو سکتی ہیں۔ اگرچہ یہ تو ممکن نہیں کہ سگریٹ نوش کو اس بری عادت کے اثرات کا سامنا نہ کرنا پڑے ، البتہ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ روزانہ تین سیب یا دو ٹماٹر کھا ئیں تو سگریٹ نوشی کے باعث ہونے والے نقصان کو کافی حد تک کم ضرور کیا جا سکتا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق ایک حالیہ تحقیق میں یہ اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ روزانہ تین سیب یا دو ٹماٹر کھانے سے نہ صرف سگریٹ نوشی کے عمومی اثرات زائل ہونے لگتے ہیں بلکہ پھیپھڑوں کو پہنچنے والے نقصان میں بھی کمی واقع ہونے لگتی ہے۔

جانز ہاپکنز بلوم برگ اسکول آف پبلک ہیلتھ سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں کا اس تحقیق میں کہنا ہے کہ یہ فوائد صرف تازہ پھلوں کے استعمال سے حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔ بازار میں دستیاب ڈبہ بند فروٹ سے ان فوائدکا حاصل ہونا ممکن نہیں۔

اس تحقیق کے دوران کرانک ابسٹراکٹو پلمونیری ڈس آرڈر (COPD) کے مریضوں پر پھلو ں کے اثرات کا جائزہ لیا گیا تھا۔ یہ ڈس آرڈر دراصل بیماریوں کے ایک مجموعے کا نام ہے جو سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں عام پائی جاتی ہیں اور ان میں سانس و پھیپھڑوں کی بیماریاں سر فہرست ہیں۔

تحقیق کی سربراہی کرنے والی سائنس دان ڈاکٹر ونیساگاشیا لارسن کا کہنا تھا کہ تازہ پھلوں کے مثبت اثرات کی شرح اُن افراد میں سب سے زیادہ پائی گئی ہے جو سگریٹ نوشی سے کنارہ کشی اختیار کر چکے ہوتے ہیں۔ ایسے افراد جو ابھی سگریٹ نوشی جاری رکھے ہوئے ہیں اگرچہ انہیں بھی تازہ پھل کھانے سے فائدہ ہوتا ہے لیکن یہ نسبتاً بہت کم ہوتا ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس تحقیق کے نتائج کل 650 افراد میں سانس، پھیپھڑوں اور دیگر بیماریوں پر تازہ پھلوں کے اثرات کا مطالعہ کرنے کے بعد مرتب کئے گئے ہیں اور اسے سائنسی جریدے ’یورپین ریسپیریٹری جرنل‘ میں شائع کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply