• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر شوہر نے بیوی اور سسرالیوں پر مقدمہ درج کرا دیا

پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر شوہر نے بیوی اور سسرالیوں پر مقدمہ درج کرا دیا

بھارت : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے پرشوہر نے بیوی اور سسرالیوں پر مقدمہ درج کرا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہری نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ 24 اکتوبر کو پاکستان نے بھارت کو بد ترین شکست دی تو ان کی بیوی رابعہ شمسی اور سسرالیوں نے پاکستان کی جیت کا پٹاخے پھوڑ کر جشن منایا اور واٹس اپ اسٹیٹس بھی لگائے۔

اس ضمن میں پولیس ٹیم کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا مذاق اڑایا گیا جس پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے،شادی کے فوراً بعد میاں بیوی میں علیحدگی ہو گئی تھی بیوی اپنے خاندان کے ساتھ رہتی ہے اس قبل بیوی نے بھی شوہر کے خلاف جہیز کا مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد بھارت میں قسم کی ایف آئی آرز درج کروانے کا سلسلہ جاری ہے اس سے پہلے بھی خاتون ٹیچر کو پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر کیس کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں نوکری سے بھی فارغ کر دیا گیا تھا ریاست راجھستان میں مسلمان خاتون ٹیچر نفیسہ عطاری نے بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر واٹس ایپ پر اسٹیٹس اپ لوڈ کیا جس میں انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر کو شئیر کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply