پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں10فیصد اضافہ

لاہور: پنجاب کے بجٹ2021-22 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

گریڈ ایک سے19 کے 7لاکھ 21 ہزارسے زائد سرکاری ملازمین کے اسپیشل الاؤنس میں 25فیصد اضافہ متوقع ہے۔ گریڈ ایک سے 19کے وہ ملازمین ہیں جن کیلئے پہلے الاؤنس میں اضافہ نہیں ہواتھا۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم 2ہزار 653ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔ موجودہ بجٹ کا حجم گزشتہ کی نسبت 18 فیصد زیادہ ہے۔

وفاقی محصولات میں صوبے کا حصہ5ہزار829ارب روپے متوقع ہے۔ محصولات سے این ایف سی ایوارڈ کے تحت پنجاب کو1ہزار 684ارب روپے منتقل کیے جائیں گے۔

صوبائی محصولات کے لیے 405 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ بجٹ میں جاری اخراجات کا تخمینہ1ہزار 428ارب روپے لگایا گیا ہے۔

پنجاب کے ترقیاتی پروگرام کے لئے 560 ارب کے ریکارڈ فنڈز مختص کیے جانے کا امکان ہے۔ ترقیاتی بجٹ میں تعلیم اور صحت کے لیے 205ارب 50 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

انفراسٹر کچر ڈویلپمنٹ کیلئے 145ارب40کروڑ، اسپیشل پروگرامز کیلئے91ارب 41کروڑ، صنعت، ذراعت، لائیو اسٹاک، ٹوورازم، جنگلات وغیرہ کیلئے 57 ارب 90 کروڑ روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

پنجاب کی 100 فیصد آبادی یعنی 11کرو ڑ عوام کو ہیلتھ انشورنس مہیا کی جائے گی جس کیئے60 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

رواں سال 5 نئے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کے قیام کیلئے 12 ارب روپے سے زائد کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے۔ مجموعی طور پر صحت کا بجٹ369ارب، تعلیم کا مجموعی بجٹ442ارب روپے رکھا گیا جو پچھلے سال سے13فیصد سےزائد ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply