امریکا طالبان مذاکرات اگلے ہفتے دوبارہ ہوں گے

امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذکرات اگلے ہفتے دوبارہ قطر میں شروع ہوں گے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کے مطابق طالبان سے اگلے ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات ہوں گے۔ طالبان سے مذاکرات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان میں انسانی بحران پر بات ہو گی۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکی وفد کی قیادت افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی ٹام ویسٹ کریں گے اور طالبان کے ساتھ 2 ہفتے تک مذاکرات جاری رہیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور 9 اور 10 اکتوبر کو دوحہ میں ہو چکا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply