• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مودی سرکار نے یوٹیوب پر مختصر دورانیے کی فلم ’اینتھم فار کشمیر‘ پر پابندی لگوا دی

مودی سرکار نے یوٹیوب پر مختصر دورانیے کی فلم ’اینتھم فار کشمیر‘ پر پابندی لگوا دی

مودی سرکار اپنے ظلم کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو دبانے لگی، بھارتی حکومت نے یوٹیوب پر مختصر دورانیے کی فلم ’اینتھم فار کشمیر‘ پر پابندی لگوا دی۔

نو منٹ پر مشتمل مختصر دورانیے کی فلم میں کشمیریوں پر بھارت کی جانب سے غیر قانونی و جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی پامالی کی عکاسی کی گئی ہے۔ ’اینتھم فار کشمیر‘ بھارتی آئین کے آرٹیکل 360 کی منسوخی کے ہزار دن مکمل ہونے پر 12 مئی کو ریلیز کی گئی تھی۔

فلم ساز کے مطابق بھارتی حکومت چند منٹ کی ویڈیو کلپس اور قلم کی طاقت سے ڈری ہوئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پابندی کا بنیادی مقصد اہم مسائل پر اٹھنے والی آوازوں کو خاموش کرانا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب ٹوئٹر نے بھی مودی حکومت کے خلاف کرناٹک ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے یہ مؤقف اپنایا ہے کہ آئی ٹی ایکٹ کے تحت حکومت کے پاس اس طرح کے احکامات دینے کا اختیار نہیں۔ رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے ٹوئٹر کو اپنے خلاف جاری احتجاج اور مظاہروں سے متعلق پوسٹیں ہٹانے کا حکم اور اپوزیشن رہنماؤں کے اکاؤنٹ بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply