پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی وزارت داخلہ کی اب تک کی اطلاعات کے مطابق 16 زخمی اور 5 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
یہ دھماکہ کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر واقع ایک گرجا گھر کے قریب ہوا ہے۔بلوچستان کی وزارت داخلہ کے مطابق ریلوے سٹیشن کوئٹہ کے قریب امداد چوک پر واقع میتھوڈسٹ گرجا گھر کو نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنانے کوشش کی ہے۔صوبائی وزارت داخلہ سرفراز بگٹی کے مطابق چار حملہ آوروں نے چرچ کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش جن میں سے دو ہلاک ہوگئے جبکہ دو کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
اتوار کے دن گرجا گھر میں مذہبی عبادات کی ادائیگی کے بڑی تعداد میں افراد موجود تھے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس اور امدادی کارکنان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ مقامی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔علاقے میں سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے مابین فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔

مزید اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں