انٹربینک: ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ڈالر کی قیمت 284 روپے 13 پیسے کا ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 3 پیسے کی قیمت پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 63 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مارکیٹ 40 ہزار 854 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply