• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چھٹیوں کے دوران ملازمین کو تنگ کرنے پر جرمانہ دینا ہو گا

چھٹیوں کے دوران ملازمین کو تنگ کرنے پر جرمانہ دینا ہو گا

بھارت کی اسپورٹس پلیٹ فارم کمپنی ڈریم 11 نے اسی مشکل سے نجات دلانے ایک نئی اور دلچسپ پالیسی’ڈریم 11 ان پلگ ‘ متعارف کروائی ہے۔

بھارت کی ٹیکنالوجی کمپنی ڈریم 11 نے اپنے ملازمین کو اسی مشکل سے نجات دلانے کیلئے ایک نئی اور دلچسپ ’ڈریم 11 ان پلگ ‘پالیسی متعارف کروائی ہے جس کے پیش نظر سینئرز بھی اپنے جونیئرز اور کولیگ کو ان کی چھٹیوں کے دوران پریشان کرتے وقت سوچنے پر مجبور ہیں۔ کمپنی ڈریم 11 کی جانب سے اپنے تمام ملازمین کیلئے ’ڈریم 11 ان پلگ پالیسی متعارف کروائی گئی ہے جس کا مقصد ملازمین کو ان کی چھٹیوں کے دوران پرسکون رکھنا ہے جو کہ آفس سے آنے والی کالز، میسیجز اور ای میلز کے ذریعے خراب ہو سکتا ہے۔

کمپنی کے شریک بانیوں کا کہنا تھا کہ کمپنی کے تمام ملازمین کو سال میں ایک بار ہفتے بھر کی چھٹی دی جاتی ہے جس دوران ملازمین کو کالز ، ای میل اور پیغامات نہیں بھیجے جا سکتے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کمپنی عہدیداران کے مطابق کوئی بھی شخص کسی ملازم کے ان پلگ ٹائم کے دوران اگر انھیں ڈسٹرب کرے تو انھیں 1200 ڈالر ( تقریباً1 لاکھ بھارتی روپے) اور ڈھائی لاکھ سے زائد پاکستانی روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

  • julia rana solicitors london
  • julia rana solicitors
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply